لاہور، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اورگنتی کا عمل مکمل ہوا، دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے۔ اس کے بعد تحریک پرووٹنگ کا آغاز ہوا تھا۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرائی تھی۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے راجہ بشارت نے اپنی ہی جماعت کے رکن و ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کےخلاف عدم اعتماد کی قراردادجمع کرائی تھی۔
Load/Hide Comments


