دبئی سے ملتان آنے والے مسافر سے سور کا گوشت برآمد
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے ملتان آنے والے مسافر سے حرام جانوروں کا گوشت برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم سٹاف کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دبئی سے ملتان آنے والے مسافر سے سور کا گوشت برآمد کرلیا گیا ۔کسٹم حکام نے کہا کہ کارروائی میں 3 ڈبوں میں پیک قریباً 80 کلو حرام گوشت برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ۔کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ مسافر محمد بلال ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے جس کو تحقیقات کیلئے کسٹم ہاﺅس منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


