عوام کے سہولیات کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں، نصیب اللہ مری


کوہلو:پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پالیمانی لیڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے عوام کے سہولیات کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مری کالونی میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے پورا کرکے دم لوں گا عوامی نمائندہ ہوں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں ہماری اولین کوشش ہے کہ ضلع میں عوام کو انی،صحت،تعلیم،بجلی،سڑکیں سمیت بنیادی ضروریات ان کی دہلیز تک فراہم ہوسکیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں علاقے میں ماضی کی نسبت کافی کام ہوا ہے تبدیلی کا نعرہ گرونڈ میں نظر آرہا ہے وزیر اعظم خان صاحب کے وژیزن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں خان صاحب بھی یہی کہتے ہیں کہ سب سے پہلے غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے کو ترجیحی دینا ہے ان کے مسائل حل ہونگے تو ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے گا کورنا وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت مہلک وائرس کیخلاف اقدامات کررہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔