گلگت، علم کشائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
گلگت (انتخاب نیوز) یاد گار چوک میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، آغا صاحب محفوظ، گلگت میں شدید فائرنگ جاری۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے یادگار چوک پر علم کشائی کے دوران شیعہ عالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان سید قرار الحسین رضوی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق قرار الحسین رضوی کو طبی امداد کیلئے ا سپتال لے جایا گیا جو دوران علاج چل بسے۔ گلگت شہر میں فائرنگ کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ مٹھی بھر چند عناصر شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت ان شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
Load/Hide Comments


