ظلم و ستم کیخلاف 1999ء میں بھی کھڑے تھے، 23 سال بعد بھی ڈٹے ہیں، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ظلم و ستم کیخلاف 1999ء میں بھی کھڑے تھے اور 23 سال بعد بھی ڈٹے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ فرق یہ ہے آزمائشوں نے مجھے مضبوط اور ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کے لئے میاں نواز شریف کو اکیلا کرنا تب سے ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمت نہیں ہاریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں