احتساب بیوروکے کسی ملازم نے رشوت نہیں لی‘چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی ادارے کے کسی بھی ملازم نے برآمد کی گئی رقم سے ایک پائی بھی نہیں لی۔تفصیل کے مطابق چیئرمین جاوید اقبال کے زیر صدارت قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا جس میں قومی ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک ناسور اور ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب عملہ بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنسز میں ملزمان کو سزاؤں کی شرح 70 فیصد ہے۔ نیب کے کسی بھی ملازم نے رشوت نہیں لی۔ لوٹے گئے 328 ارب خزانے میں جمع کرائے گئے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کی قانون کے مطابق پیروی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں