پاکستان سے جتنی محبت بلوچ کرتے ہیں اتنی کوئی نہیں کرتا، نواب اکبر بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی کا بھارتی میڈیا کو جواب


کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے رکن اسمبلی نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان سے جتنی محبت بلوچ قوم کرتی ہے اتنی کوئی نہیں کرتا بلوچ نے قوم نے پہلے بھی پاکستان کیلئے قربانی دیں اور اب بھی دینگے بلوچ قوم کی خون آخری قطرے تک بلوچستان کادفاع کریگی پاکستان ہماری جان اور شان ہے ان خیالات کااظہار گہرام بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا زہریلا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان اور شان ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا اور بلوچ خون کے آخری قطرے تک بلوچستان کا دفاع کریں گے بھارتی میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جتنی محبت بلوچ قوم کرتی ہے اتنی کوئی نہیں کرتا،بلوچ قوم نے پہلے بھی پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور اب بھی دیں گے اور بلوچ قوم خون کے آخری قطرے تک بلوچستان کا دفاع کرے گی،پاکستان ہماری جان اور شان ہے انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں تب تک پاکستان کا دفاع کریں گے،بھارت کشمیر کی فکر کرے کیونکہ کشمیر بنے گا پاکستان انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیں مدعو کرے تو انہیں جواب مل جائے گا۔