بلوچستان کو بزور شمشیر پاکستان کے ساتھ شامل کیا گیا۔سردار اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بد قسمتی یہ رہی ہے کہ ہم اس تاریخ کو جھٹلانا چاہتے ہیں جوحقائق پر مبنی ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتاکہ بلوچستان کے لوگوں کو پاکستان میں جو شمولیت کی گئی تھی وہ ان کی مرضی سے نہیں تھی اب کہ جو 2 ایوان تھے آج کو ئی شاید اس کو مانے یا نہ مانے لیکن یہ حقیقت ہے ہمیں تاریخ میں نہیں پکڑا یا جاتا آپ کے ایوان بالا میں ریزولیشن لا یاگیا تو اس کو ماننے سے انکار کیا اور اس ریزولیشن سے انکار کیا گیاکہ ہم پاکستان میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں تو بزور شمشیر کیابلوچستان کو پاکستان میں شامل نہیں کیا گیا خان آف قلات اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل نہیں کیا گیا تھا تو اس مجبوری کے تحت آپ نے گن پوائنٹ پراس کو کہا کہ دستخط کر لیں تو اس نے دستخط کر لیا یہ حقائق ہے۔ علاوہ ازین سابق وزیر داخلہ و سینیٹر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلی جام کمال کی طرف سے تنقید کے بعد سردار اختر مینگل نے ٹوئٹر میں پاکستان میں بلوچستان کی شمولیت کی تاریخی دستاویزات شیئر کر دی۔اختر مینگل نے لوگوں کو تجویز دی کہ خان قلات میر احمد یار خان کی کتاب INSIDE BALOCHISTANکا مطالعہ کریں۔ جس میں خان قلات میر احمد یار خان نے کئی انکشافات کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں