مردان میں پولیس پیٹرولنک موبائل پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل زخمی

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان ٹاؤن میں پولیس اسٹیشن رستم کی پیٹرولنگ پولیس موبائل پر حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل فواد زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن رستم کی پیٹرولنگ پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے ہیڈ کانسٹیبل فواد زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں