پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس، ردو بدل کے بعد دائر ہوگا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف جوڈیشل کمیشن میں دائر ریفرنس واپس لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کےخلاف دائر کردہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد ہی واپس لیا گیا۔ ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریفرنس میں مزید قانونی پہلوﺅں کو اجاگر کیا جائےگا۔ اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس کو روکا ہے، مزید شواہد ساتھ لگا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں ردو بدل کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ردو بدل کے نکات ڈال کر دوبارہ ریفرنس دائر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں