17 اگست تک اہم سیاسی فیصلے لیں ورنہ خود وطن واپس آونگا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو 17 اگست کی ڈیڈلائن دیدی ہے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ 17 اگست تک اہم سیاسی فیصلے لیں ورنہ خود وطن واپس آونگا، 17 اگست کے بعد خود بذریعہ ویڈیو پیغام قوم سے مخاطب ہونگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ویڈیو پیغام میں خود واپسی کی تاریخ کا اعلان کرونگا۔ ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت سے نکلنے اور پارٹی صدرات مریم نواز کو دینے کی ہدایات دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں