امریکی میں اسقاط حمل تک رسائی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے گئے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسقاط حمل تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئے ہیں۔بائیڈن نے وائٹ ہاس سے اپنے ورچوئل بیان میں کہا کہ یہ اقدام "حفظان صحت کے اس بحران پر قابو پانے کے لیے ہے جو سامنے آیا ہے”۔ امریکی سپریم کورٹ نے جون میں اپنے فیصلے میں خواتین کے اسقاط حمل کے حقوق کے آئینی تحفظ کو ختم کر دیا تھا۔ بائیڈن کے مطابق، ایگزیکٹو آرڈر سے خواتین کو طبی دیکھ بھال کے لیے ریاست سے باہر جانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے وفاقی قانون کی تعمیل کریں تاکہ خواتین کو طبی طور پر ضروری دیکھ بھال میں تاخیر یا انکار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ روز ایک مقدمہ دائر کیا تھا تاکہ مریضوں کے لیے وفاقی قانون کے ذریعے فراہم کردہ ہنگامی طبی دیکھ بھال تک رسائی کے حق کاتحفظ کیا جاسکے۔


