الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کررہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک سیاسی حریف کے طور پرکام کر رہا ہے‘بدقسمتی سے الیکشن کمیشن ریاستی ادارے کے طور پر نہیں پی ڈی ایم کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے‘پنجاب اور کے پی اسمبلی قرارداد منظور کر چکی کہ ای سی پر اعتبار نہیں‘ عوام کا اعتماد بحال رہے تو یہ ممکن نہیں کہ ای سی سیاسی حریف بنے‘ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں سازش نظر آرہی ہے۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں لاکھوں لوگ آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی قرارداد منظور کر چکی کہ ای سی پر اعتبار نہیں، عوام کا اعتماد بحال رہے تو یہ ممکن نہیں کہ ای سی سیاسی حریف بنے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں سازش نظر آرہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے، عوام کو اس ادارے پر اب کوئی اعتبار نہیں رہا، پنجاب اور کیپی اسمبلی فیصلہ کر چکی کہ الیکشن کمیشن پر یقین نہیں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن ریاستی ادارے کے طور پر کام نہیں کررہا، الیکشن کمیشن ایک سیاسی حریف کے طور پرکام کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں