تین ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آئیگی، حالیہ اضافہ لوگوں کیلئے دھچکا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 3 ماہ بعد کمی آجائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مہینے تک بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں تھیں کیونکہ بہت عرصے سے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھی تھیں اس لیے قیمتوں میں حالیہ اضافہ لوگوں کے لیے دھچکے کا باعث ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ 3 ماہ بعد جلی سستی ہوجائے گی، یہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم ہے کہ 3 ماہ بعد کمرشل بنیادوں پر اس کی قیمتوں میں کمی آجائے گا۔مفتاح اسمعٰیل نے کہا کہ کہ ہماری معیشت کا دارومدار درآمدات پر مبنی ہے جبکہ یہ ماڈل ہمارے لیے موزوں نہیں رہا ہے، دنیا کے جن ممالک نے ترقی کی ہے وہ برآمدات پر مبنی معیشت کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس دنیا کو کچھ دینے کو نہیں تو کچھ لینا بھی نہیں بنتا، اب چادر دیکھ کرہی پاو¿ں پھیلانا ہوگی اس لیے ملک میں لگڑری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کو ستمبر تک نہیں ہٹائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں