آپ کی دعاؤں کا شکریہ ،آپریشن کے بعد شعیب اختر کا ویڈیو پیغام جاری

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر نے گھٹنے کی طویل سرجری کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہنا تھا کہ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہیے ،5سال مزید کھیل سکتا تھا لیکن پھر وہیل چیئر پر آجاتا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی،امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی میرے گھٹنوں کا یہ حال ہے اگر مزید 5 سال کھیل جاتا تو سیدھا وہیل چیئر پر ہی آجاتا۔شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں