امن و امان کی صورتحال پر وفاق کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، کامران بنگش

پشاور(انتخاب نیوز)صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر وفاق کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں،اس مسئلے پر خیبرپختونخوا کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ چار سال امن کے لئے بہت کام کیا، 2013 سے پہلے کا پختونخوا اور بعد کے پختونخوا میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، ہم امن اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں، اس مسئلے پر خیبرپختونخوا کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔کامران بنگش نے کہا کہ یہاں امن و امان کی صورتحال پر وفاق کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، وفاقی حکومت نے جرگہ بنایا جس میں صوبے کو نظر انداز کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے امن اور مفاد کے لئے وفاق حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے اسکو صوبے تک محدود نہ رکھا جائے۔کامران بنگش نے مزید کہا کہ یہاں جو امریکی سفیر آئے وہ مہمان تھے، خان صاحب نے کسی سفیر سے بات نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں