اسٹیٹ بینک نے 75روپے نوٹ کے ڈیزائن کی ویڈیو جاری کر دی

کراچی (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کردی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے 75ویں سالگرہ پر جاری کیے جانے والے 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی ہے،یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجرا کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ اس نوٹ میں بانی پاکستان، سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور فاطمہ جناح کی تصویریں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں