پنجگور میں ڈپٹی کمشنر ہاﺅس پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، لیویز اہلکار زخمی
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں نامعلوم افراد کا ڈپٹی کمشنر پنجگور ہاﺅس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، لیویز ہلکار زخمی، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان تار آفس میں واقعہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ہاﺅس کے مشرقی سائیڈ پر نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ہاﺅس میں موجود لیویز فورس کے اہلکار سبیل ولد قدیر احمد زخمی ہوئے اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی محفوظ رہے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


