چینی کمپنی نیو گوادر ایئر پورٹ کو جدید مواصلاتی نظام فراہم کریگی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چینی کمپنی کمپنی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کو ایک ”ایڈوانسڈ کمیونیکیشن سسٹم” فراہم کرے گی،ہا ئی ٹیرا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹاپ آف دی لائن آلات اور مواصلاتی نظام نصب کر ے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی ہا ئی ٹیرا پروفیشنل کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اور سلوشن فراہم کرنے والی دنیا کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک ہے، یہ کمپنی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کو ایک ”ایڈوانسڈ کمیونیکیشن سسٹم” فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق 4,300 ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونے والا این جی آئی اے 2023ء میں مکمل ہونے کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن جائے گا اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ہا ئی ٹیرا ہوائی اڈے کے کمیونیکیشن کا انتخاب این جی آئی اے کے لیے قابل اعتماد اور مضبوط مواصلات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ زمینی اور فضا میں مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ معاہدے کے مطابق ہا ئی ٹیرا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ٹاپ آف دی لائن آلات اور مواصلاتی نظام تعینات کر ے گی، جس میں 1 ڈی آئی بی۔آر 5(1 DIB-R5) کمپیکٹ ٹیٹرا بیس اسٹیشن، اسمارٹ ون ڈسپیچ سسٹم، اور متعدد پورٹیبل ریڈیوز، موبائل ریڈیوز اور ریپیٹر بھی شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے نے ایئر پورٹ انڈسٹری اور پاکستانی مارکیٹ میں ہا ئی ٹیرا کی ترقی کا ایک اور سنگ میل ثابت کیا۔ ایئر پورٹ انڈسٹری میں اس کے کلائنٹس کی فہرست میں قطر ایئرویز، پی ایم آئی اے ایئرپورٹ، ہانگ کانگ ایئرپورٹ، ویانا ایئرپورٹ، چارلس ڈی گال ایئرپورٹ، اور ہیلسنکی ایئرپورٹ شامل ہیں۔ 2005ء میں پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے ہا ئی ٹیرا نے ملک میں مختلف صنعتوں کے لیے محفوظ اور قابل بھروسہ مواصلاتی نظام فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہا ئی ٹیرا نے پاکستان میں اپنی قبل از فروخت اور بعد از فروخت سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد میں ایک مقامی دفتر کھولا۔


