بلوچستان کے ساحل وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،مراد علی شاہ

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے، بلوچستان میں کروناوائرس کے خطرے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کراچی میں کروناوائرس کے کیسز کے تدارک کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہیں اور اس ضمن میں غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اپنی زمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں کوشش ہے کہ ملک میں کروناوائرس کا تدارک کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بلوچستان کے حقوق کے لئے پیپلز پارٹی کوشاں ہے بلوچستان کے ساحل وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کی بہبود پر خرچ ہونے چائیے بلوچستان پولیس عوام اور فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس کی بدولت آج بلوچستان میں امن ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور بلاول بھٹو زرداری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم بحران پر قابو پا لیا گیا اور صورتحال کنٹرول میں ہے پریشانی والی بات نہیں سندھ کو بھی زرعی پانی کے بحران کا سامنا ہے سکھر اور گڈو بیراج پر پانی کی کمی اور بحران پر قابو پا کر ہی بلوچستان کو حسب ضرورت پانی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے جب تک پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوگی آبی قلت کا مسئلہ درپیش رہے گا جب تک 1991 کے معائدے پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا تب تک آبی تنازعات برقرار رہیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے مابین بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے سنجیدہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ بلوچستان بھی دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کرے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں