رانا ثنا ءکچھ عقل کرو، آپ کی ساری عمر غنڈا گردی میں گزری ہے، شیریں مزاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)شیریں مزاری نے کہا کہ کل، پرسوں بھی کوشش کی گئی کہ شہبازگِل کو اڈیالہ سے نکال کر پمز لا کر تشدد کیا جائے، رانا ثنا اللّٰہ کچھ عقل کرو، آپ کی ساری عمر غنڈا گردی میں گزری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اگر شہباز گِل نے قانون کے خلاف ورزی کی ہے تو ان پر کیس کریں، ایک شخص کو اٹھا کر نامعلوم جگہ پر رکھ کر تشدد نہیں کرسکتے، شہبازگِل کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، انہیں پانی نہیں ملا، سونے نہیں دیا گیا۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کا کیا قصور ہے؟رانا ثنا اللّٰہ ہم آپ سےڈرنے والے نہیں، ہم انصاف کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وطن آئیں اور اپنے بھائی کو ہٹائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےہمیں نوٹس نہیں دیا، ہمارے بندے گئے تو کہا کہ نوٹس ویب سائٹ پر تھا جب کہ نوٹس وہاں بھی موجود نہیں تھا، اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے لیے 12 مارچ 2018 میں بنی تھی، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ لوگ حقائق بھول جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈز دیکھےجائیں، واضح ہوتا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے، چیف الیکشن کمشنرقانون کے دائرے سے باہرفیصلے کررہے ہیں، چیف الیکشن کمشنرسیاسی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔شیریںمزاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی کا تمام ریکارڈ کس حیثیت سے مانگ رہا ہے؟ ایف آئی اے کسی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات نہیں کرسکتا اور ایف آئی اے کے اختیارات میں نہیں آتا، یہ قانون کےخلاف ہے۔شہباز گل سے متعلق سابق وزیر نے کہا کہ شہبازگل نے ریمارکس لینڈ لائن پر دیے تو پھرفون کیوں چاہیے؟ اگر شہبازگل نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ان پر کیس کریں، ایک شخص کو اٹھا کر نامعلوم جگہ پر رکھ کر تشدد نہیں کرسکتے۔


