اب بحالی کا کام شروع ہو گا،پاکستانی معیشت کو ریڈزون سے نکال لیا ہے ،احسن اقبال
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر منصوبہ بندی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )احسن اقبال کا کہنا ہے کہاب بحالی کا کام شروع ہو گا، پاکستانی معیشت کو ریڈ زون سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2013سے 2018کے دوران ہم نے 29ارب کی سرمایہ کاری کر کے دنیا کو حیران کیا،2013میں ہم نے سی پیک پر کام شروع کیا تھا 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ تھی،اس دوران ہم نے انرجی پلان متعارف کروایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔ میڈیا کی آزادی سے خائف موجودہ حکومت امریکی گٹھ جوڑ سے وجود میں آئی، قاسم سوری
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چینی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سی پیک منصوبوں کیلئے ایک روپے کا قرضہ بھی نہیں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9سی پیک زونز پر 2017سے کام شروع ہوا لیکن آج تک ایک بھی نہیں بن سکا،معاشی مشکلات کی وجہ سے مشکل میں تھے اب ہم نکل رہے ہیں،ہم نے ملک کو مشکل سے نکال لیا ہے ، اب بحالی کا کام شروع ہو گا۔


