اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کی شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال آمد، پولیس نے عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا۔ عمران خان کے ہمراہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں، پمز میں امن و امان کی صورتحال پیدا نہ کی جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گِل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کانشانہ بنایاگیا۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، شہباز گل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کرسکتا ہے، یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے، ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں