رجیم چینج کے نتیجے میں آ نیوالی حکومت نے سیاسی نظام مفلوج کردیا،عمران اسماعیل

کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے نتیجے میں آنے والی امپورٹڈ حکومت نے ملک کا سیاسی معاشی نظام مفلوج کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ رجیم چینج کے نتیجے میں آنے والی امپورٹڈ حکومت نے ملک کا سیاسی معاشی نظام مفلوج کردیا ہے، معاشی پالیسی میں اصلاحات کے بجائے تجربے کئے جارہے ہیں اور نتیجے میں عوام کی قوت خرید صفرہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازحکومت انتقامی کارروائیوں اورکیسز ختم کرنے میں مصروف ہے ، ملک کے مسائل کا حل صرف فوری انتخابات میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں