شہباز گل کے علاج کیلئے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کر دی گئی
اسلام آباد(انتخاب نیوز) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کر دی گئی، پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاطف انعام شامی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں۔شہباز گل کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی ا?ئی رہنما نے احتجاجاً کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔چار رکنی بورڈ شہباز گل کی صحت سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا جبکہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کے علاج اور اسپتال سے چھٹی کے حوالے سے سفارشات دے گا۔
Load/Hide Comments


