روسی فلاسفر الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کار دھماکے میں ہلاک
ماسکو(شِنہوا)روسی فلسفی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی دریا ڈوگینا ایک تقریب سے گھر جانے کے دوران ماسکو سے باہر ایک کار دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔ روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق کار میں دھماکہ ماسکو کے علاقے میں واقع گاں بولشیے ویازمی کے قریب ہوا ، کار میں آگ لگ گئی، وہ کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے دوسری طرف جاگری۔ 1992 میں پیدا ہونے والی دریا ڈوگینا موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ مبینہ طور پر یہ کار ان کے والد کی تھی جو ایک ممتاز فلسفی اور سماجی کارکن ہیں۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


