کراچی،فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 150 افراد کی حالت غیر
کراچی:کراچی میں واقع پورٹ قاسم پر فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا ہے، جس کے باعث ڈیڑھ سو سے افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ قاسم کی حدود میں واقع اینگرو پولیمر کمپنی میں دو بوائلر پھٹنے سے کلورین گیس کا اخراج ہوا،جس کے باعث ڈیڑھ سو سے زائد مزدوروں کی حالت غیر ہوئی، بعد ازاں متاثرہ علاقے کو مکمل ظور پر سیل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی،جنہوں نے سو سے زائد مزدوروں کو طبی امداد کے لئے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اینگرو میں گیس سے متاثرہ سو سے زائد مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں چھتیس مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے
Load/Hide Comments