پاسداران انقلاب کا نام کالعدم فہرستوں سے نہیں ہٹائیں گے، واشنگٹن
واشنگٹن (انتخاب نیوز) امریکی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ایران نے حساس معاملات پر رعایتیں دی ہیں، واشنگٹن نے نہیں۔ کونسل نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن اس بات پر پختہ اور پرعزم ہیں کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کا نام دہشت گردوں کی فہرستوں سے نہیں ہٹائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے تہران کو اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران کو 3.67 فیصد سے زیادہ کی شرح سے یورینیم افزودہ کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اسے 2031 ءتک 300 کلوگرام سے زیادہ یورینیم ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بائیڈن انتظامیہ کے عہدہ دار نے کہا کہ خلا اب بھی باقی ہے لیکن اگر ہم معاہدے پرواپس آنے کے سمجھوتے پر متفق ہو جاتے ہیں تو ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے بہت سے اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔


