آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(انتخاب نیوز) فوج نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاﺅنٹ نہیں ہے، ہفتہ کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاﺅنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاﺅنٹ نہیں ہے،آئی ایس پی آرکا مزید کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے آرمی کے اکاﺅنٹس جعلی ہیں، عوام فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاﺅنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں،آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


