کوئٹہ میں ولی تنگی اور سپین کاریز ڈیم کے ٹوٹنے کی افواہ پر لوگ کان نہ دھریں، قاسم سوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔نواں کلی، کچھ ملازئی ناصراں، ہنہ اوڑک کے لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں، میں یہاں صوبائی وزیر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہوں ڈیم بلکل سلامت ہیں۔ اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ حالیہ بارش اور سیلاب نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے بالخصوص بلوچستان کا انفراسٹرکچر، مواصلاتی نظام اور عوام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے لیکن اس کے برعکس اقتدار کے نشے اور کرپشن کے پوجاری امپورٹڈ وفاقی حکومت کی چشم پوشی اور خاموشی سوالیہ نشان ہے۔پی ٹی آئی عہداداران و کارکنان کو ہدایات دی جاتی ہیں ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر اپنی مدد آپکے تحت سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بلکہ انکی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد کے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل ترین دور میں تباہ حال بلوچستان کی مدد کرنے کی بجائے امپورٹڈ وفاقی حکومت بیرون ملک دوروں اور فوٹو سیشن میں مصروف عمل ہے ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور متاثرہ خاندانوں کی بحالی ممکن بنائی جائے حالیہ بارشوں نے دور دراز کے علاقوں کے علاوہ کوئٹہ شہر کلی ناصران، سریاب روڈ، نواں کلی،ہنہ اوڑک، چشمہ اچوزئی، پشتون آباد، خروٹ آباد اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو بے گھر کردیاہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام ذمہ دارن، عہداداران اور کارکنان کو ھدایات دی جاتیں ہیں کہ ایمرجنسی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں