وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود کوئٹہ میں ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت، انتظامیہ خاموش
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں منافع خوروں نے وزیراعلیٰ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اس حوالے سے منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود شہر بھر میں ایل پی جی کی قیمت فی کلو 500 روپے تک فروخت جاری تھی۔ انتظامیہ اپنے معمول کے کام میں مصروف جبکہ منافع خور عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔
Load/Hide Comments


