سعودی عرب کا مسجدالحرام، مسجد نبوی عشا سے فجر تک بند رکھنے کا اعلان

واشنگٹن:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی نمازِ عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نمازِ فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبوی میں روضہ رسول بھی عمرے پر پابندی کے عرصے کے دوران بند رہے گا جبکہ جنت البقیع بھی میں زائرین کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خانہ کعبہ کے اطراف میں جہاں زائرین 7 مرتبہ طواف کرتے ہیں اور صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان سعی کا مقام عمرے سے پابندی ہٹائے جانے تک بند رہے گا تاہم مسجد کے اندر نماز کی ادائیگی جاری رہے گی۔ایک سعودی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مطاف خالی کروا کر گہرائی سے صفائی ایک عارضی اقدام ہے جس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں خانہ کعبہ کے آس پاس کا مقام بالکل خالی دکھائی دیا جہاں تقریباً ہر وقت زائرین کا ہجوم موجود ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں