سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے ترک وزراءکا 17 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

ٓٓاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیرِ ماحولیات مراد خرم سمیت17 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ترکیہ کا یہ وفدپاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ترکیہ سے امدادی سامان کے 11 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔وزیرِ داخلہ ترکیہ سلیمان سوئیلو نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2 ٹرینیں بھی 6 دنوں میں پہنچ جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں