بند ٹوٹنے کا خطرہ، منچھر جھیل کوآر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا
دادو(انتخاب نیوز)پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں سیلانی پانی کا دباﺅ کم کرنے کے لئے آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیہون مصطفی فرید نے کہا کہ منچھر جھیل کو باغ یوسف کے قریب آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگایا گیا،محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق منچھر جھیل کو کٹ لگانے کے بعد پانی گاں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہو گا۔حکام محکمہ آبپا شی نے کہا ہے کہ کٹ کے بعد منچھر جھیل سے پانی کا دباﺅ 30 فیصد کم ہو گا۔
Load/Hide Comments


