قبل ازانتخابات کروانے کا مطالبہ بندوق کی نوک پر نہیں مانا جاسکتا، سعد رفیق
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ گن پوائنٹ پر قبل ازانتخابات کروانے کامطالبہ نہیں ماناجاسکتا، سیلاب زدگان کی بحالی اورتباہ حال معیشت کی بہتری کے بعدالیکشن کا سوچیں گے۔ ان خیالات کااظہار خواجہ محمد سعد رفیق نے اتوار کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2018 ءکے انتخابات چوری کئے گئے ،چار برس کی حکمرانی میںفتنہِ ِ عمرانیہ نے ملک تباہ کر ڈالا۔ا نہوںنے کہا کہ الیکشن کے لئے لیول پلینگ فیلڈ ضروری ہے ، آئین شکن عمران ہارے گا۔
Load/Hide Comments


