عمران کے ہر کامیاب جلسے نے مکس اچار پارٹی کی نیندیں حرام کر دیں، فیاض چوہان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران کے ہر کامیاب جلسے نے مکس اچار پارٹی کی نیندیں حرام کر دیں۔فیاض الحسن چوہان نے عطا تارڈ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بیان میں کہا کہ ویز اعلیٰ پرویز الٰہی تجربہ کار سیاستدان ہیں جو تمام انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بیوروکریسی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ترقی کیلئے کیسے کام کرنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا والے فارمولے پر چل رہی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں سیلاب متاثرین کے لئے تمام وسائل شفاف اور احسن طریقے سے استعمال ہو رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شفافیت کے ساتھ استعمال کر رہی ہے، عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران کے ہر کامیاب جلسے نے مکس اچار پارٹی کی نیندیں حرام کر دی ہیں، عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے امپورٹڈ حکومت کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔فیاض الحسن نے کہا کہ عمران کی ایک کال پر پوری پاکستانی عوام باہر نکل آتی ہے، جنکی اپنی کریڈیبیلٹی صفر ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، گیارہ گیدڑوں کو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔


