امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی عمران خان،

اسلام آبادچیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی، امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک اور این آر او کے لیے اپنے مقاصد حاصل کیے، جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے لکھا کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور ہمارے دور میں زراعت، تعلیم، معیشت کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ گئے تھے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غیر معمولی افراط زر کا سامنا ہے اور پاکستان میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت شروع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور سمیت وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں