وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں ، وزیر اعظم دورے کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے،اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے۔شہبازشریف پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں