سیلاب متاثرین کیلئے ترکی سے 17 بوگیوں پر مشتمل امدادی ٹرین دالبندین پہنچ گئی
چاغی (انتخاب نیوز) برادر ملک ترکیہ کی جانب سے بھیجی گئی سیلاب متاثرین کے لئے لانے والی مالبردار گاڑی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی 17 بوگیوں کی کھیپ سے سامان اتارا گیا بزریعہ روڈ سامان اندرون ملک روانہ کیا جارہا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ترکی کی جانب سے بھیجی گئی مزید ٹرینیں بھی آرہی ہے خالی دونوں ٹرینوں کو واپس سامان لانے کے لیے روانہ کردیا ہے یاد رہے گزشتہ روز سے دو ٹرینیں امدادی سامان لیکر دالبندین اسٹیشن پہنچی مجموعی طور پر اب تک 45 بوگیوں پر مشتمل خیمے اور کمبل بھیجی گئی ہے سامان این ڈی ایم اے ودیگر آفیسران سے وصول کرلیا۔
Load/Hide Comments


