بھارت سرمایہ کاری منصوبوں کے ذریعے سری لنکا کی مدد جاری رکھے گا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے معاشی بحران کا شکار اپنے پڑوسی ملک سری لنکا کو رواں برس 4 ارب ڈالر کی مالی مدد کے بعد کہا ہے کہ وہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے مدد جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کہا کہ بھارت کا سری لنکا کو نئی مالی امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں جیسا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے قرض کے ابتدائی معاہدے کے بعد ملک کی تباہ حال معشیت مستحکم ہونا شروع ہوئی ہے۔سری لنکا میں بھارتی ناظم الامور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سری لنکا کی تمام ممکنہ طریقوں سے مدد جاری رکھیں گے مگر معیشت کی جلد بہتری اور ترقی کی شرح میں اضافے کے لیے بھارت کی طرف سے سری لنکا کے اہم شعبوں میں طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے پر خاص توجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں