وزیراعلیٰ بلوچستان سے نواب ثناءاللہ زہری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالا وان نواب ثنا اللہ خان زہری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے سیاسی صورتحال اور دیگر اہم صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچنے پر پورے پروٹوکول کیساتھ استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سے اراکین صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی اور میر سلیم کھوسہ نے بھی ملاقات کی اور ان سے پارٹی امور کے علاوہ اپنے علاقے کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ سے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں