بلوچستان بورڈ انٹر کے نتائج کا اعلان، پہلی اور دوسری پوزیشن تعمیر نو کالج نے حاصل کرلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے چیئرمین اعجاز احمد بلوچ ،کنٹرولر امتحانات شوکت علی سرپرہ اور سیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی نے انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ،پہلی پوزیشن تعمیر نو کالج کے طالبعلم احمد مصطفی ولد زبیر احمد 1067 نمبر لے لی، اسی طرح تعمیر نو کالج کے مزمل خان ولد عبدالرشید خان نے دوسری پوزیشن اور بی آر سی ژوب کے محمد کامل خان اور راز محمد نے 1062 نمبر لیکر مشترکہ طورپر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ تیسری پوزیشن بی آر سی لورالائی کے محمد اسحاق ولد عبدالرزاق نے 1056 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، کل 84 ہزار 4 سو 89 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 7968 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 89فیصد رہا ،جن میں فرسٹ ائیر 41545طلباءشریک ہوئے جن میں سے 35507کامیاب قرار پائے گئے کامیابی کا تناسب 85.5فیصد رہا ،سیکنڈ ائیر میں 47944طلباءشریک ہوئے جن میں سے 44181کامیاب قرار پائے جنکا تناسب 92.2رہا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،شوکت سرپرہ نے مزید بتایاکہ کامیاب ہونیوالے طلبہ کو بلعموم اور بالخصوص مبارکباد دیتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہے امید ہے کہ یہ طلباءوطالبات مزید محنت کرکے ملک وقوم وصوبے کا نام روشن کرینگے کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابستہ ہے ،کنٹرولر امتحانات نے زرلٹ کی تیاری میں اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں