عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کردی، حامد خان صدر مقرر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی گئی ہے،چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیاہے،جس کے مطابق ایڈوائزری کونسل چیئرمین عمران خان کو اہم ترین اور ضروری نوعیت کے معاملات پر اپنی تجاویز پیش کرے گی،چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی صدارت رہنما تحریک انصاف حامد خان کریں گے،نجیب ہارون،ارشد داد،جمال انصاری اور خالد مسعود ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہوں گے، اسی طرح سلیم جان،یعقوب اظہر،تسنیم نورانی اور بختیار قصوری بھی ایدوائزری کونسل میں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


