واشک میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پنجگور میں مشکے روڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ

واشک، پنجگور (انتخاب نیوز) واشک کو ملک کے دیگر شہروں سے ملانے والی بلیک ٹاپ سڑکیں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ناقابل سفر ہو گئیں ۔واشک میں آنے اور جانے والے مسافر و مال بردار و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سڑکوں کے کنارے شولر مکمل ختم ہوئے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی حالت قابل سفر بنانے کے لئے محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسران واشک سے مہینہ بھر غائب رہنے کے باعث لیبر سڑکوں پر نظر آنے سے قاصر آفیسرز و لیبرز گھروں میں بیٹھ کرکر تنخواہیں لیتے ہیں، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے مسافر واشک آنے جانے والی سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں سڑکوں کی تباہ حالی کی کسی بھی قت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ٹرانسپورٹروں اور واشک کے سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ واشک کی سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیکر فوری طور پر انکی تعمیر ومرمت کی جائے تاکہ کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہ آئے۔ علاوہ ازیں پنجگور کراچی سڑک کودہ کے مقام پر بلاک، کودہ سے مشکے روڈ کے کام کو جلد شروع کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ بدھ کے روز کوڑاسک کے لوگوں نے صبح سے پنجگور کراچی روڈ کو کودہ کے مقام پر بند کر دیا، ان کا مطالبہ ہے کہ کودہ سے مشکے M 8 روڈ کے کام کو جلد شروع کیا جائے، جس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔ سڑکوں کی عدم تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں