پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اسد قیصر

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اورقازقستا ن کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جو مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستا ن کے ساتھ اپنے تعلقات کو پارلیمانی واقتصادی تعاون کے فروغ کے ذریعے وسعت دینے کا خواہشمند ہے، تجارتی حجم دونوں ممالک میں موجود مواقعوں سے مطابقت نہیں رکھتا اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر اکان رخمتلین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت،توانائی، سیاحت،زراعت اور دیگر شعبوں مین تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں اقوام کے بہترین مفادات کے لیے بروکار لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم دونوں ممالک میں موجود مواقعوں سے مطابقت نہیں رکھتا اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کا علاقائی امن و استحکام کے لییکردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا