عمران خان کا ایڈورڈ کالج میں طلبہ سے ممکنہ خطاب، اے این پی کا بھی تقریب کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ جھوٹا بھاشن سننے کیلئے طلبا و طالبات کو زبردستی تقریب میں بیٹھنے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایڈورڈ کالج میں عمران خان کے طلبہ سے ممکنہ خطاب کی صورت میں اے این پی نے بھی کالج میں تقریب کا اعلان کردیا ہے۔ ایمل ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اجازت دی گئی تو 4 اکتوبر کو اے این پی کی بھی ایڈورڈ کالج میں تقریب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے31 پر امیدوار حاجی غلام بلور تقریب سے خطاب کریں گے۔ ایمل ولی نے کہا کہ حکومتی طاقت سے این اے 31 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے تقریب کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں