وندر، گوٹھ سیرندہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

وندر (انتخاب نیوز) وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ کے قریب مین ایکو شاہراہ پر ایک شخص کی نعش ملنے کی اطلاع وندر پولیس کو ملنے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نے ایدھی ایمبولینس سروس کے رضاکاروں کے ذریعے سیرندہ کے علاقے میں پہنچ کر نامعلوم شخص کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وندر کے سرکاری ہسپتال پہنچایا نامعلوم شخص کا ذہنی توازن خراب بتایا ہے جو کہ کسی نامعلوم گاڑی کی ذد میں آکر جاںبحق ہوگیا تھا جس کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد نامعلوم شخص کی نعش کو ایدھی کے رضاکاروں کے سپرد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں