دکی ‘ شکاریوں کے ٹھکانوں پر پرندے برآمد

دکی(خ ن )اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ظالم شکاریوں کے قبضے سے برآمد کئے گئے معصوم پرندے جن کے چونچ اور آنکھوں کو صمد بونڈ اور دھاگے سے سی کر بند کیا گیا تھا کو ازاد کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے باز کا شکار کرنیوالے مختلف شکاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر مختلف پرندے جن میں کبوتر، ریگئی اور دیگر پرندے شامل تھے برامد کرلئے۔ ظالم شکاریوں نے ان معصوم پرندوں کے چونچ اور آنکھیں بے رحمی سے صمد بونڈ کے زریعے اور دھاگے سے سی کر بند کر رکھے تھے جو ظلم کی انتہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے پرندوں کے چونچ اور آنکھیں کھول کر معصوم پرندوں کو خوب پیار کیا اور انہیں ہوا میں پھینک کر آزاد کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے کہا کہ معصوم پرندوں پر ظلم کرنے اور شکار کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں شکار پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے لہذا کوئی بھی شکاری شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں