ملالہ یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقے جوہی کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

دادو (انتخاب نیوز) امن کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بدھ کو سندھ کے سیلاب زدہ علاقے جوہی کا دورہ کیا۔ ملالہ سیلاب متاثرین کے لیے قائم ایک کیمپ گئیں اور وہاں موجود خواتین اور بچیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جانے۔ ملالہ اسی ہفتے کراچی پہنچی ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور اس کے بعد جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور دنیا کی توجہ پاکستان میں ہونے والے نقصانات کی جانب مبذول کرانا ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سارے علاقوں میں پانی موجود ہے، پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے جس پر ملالہ یوسف زئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں