لوگوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مسنگ پرسن کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے جو باعث تشویش امر ہے، بیان میں حکومت پر زور دیا گیا کہ اسطرح کے واقعات سے مساہل کا حل ممکن نہیں بلکہ مذید پیچیدگیاں جنم لینگے، بلوچستان کا مسئلہ خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسکا حل بھی سیاسی طور طریقے کے اندر ہی پنہاں ہے نہ کہ طاقت کے استعمال سے۔ ترجمان نے ایک بار اپنے اس اصولی موقف کو دہرایا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی شکایت یا کیس ہے تو ملکی آہین اور قانون کے تحت اسے عدالتوں میں پیش کیاجائے نہ کہ ملکی قانون کو ہاتھ میں لیتے ہو? لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جائے جو کہ بذات خود انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس مسلہ کی بابت سنجیدگی دکھاتے ہو? بلوچستان کے تمام سیاسی قوتوں کیساتھ سنجیدہ اور بامعنیٰ مزاکرات و مکالمہ شروع کرئے۔


